کاروار،30؍جولائی(ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے انکولہ میں دوچار دن قبل ایک وظیفہ یاب فوجی کے ذریعے اپنی بھابی اور معصوم بھتیجے کو گولی مارکر ہلاک کیے جانے کو دردناک واقعہ پیش آیا تھااس پس منظر میں ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونائیک پاٹل سے گزارش کی ہے کہ کسی بھی شخص کو بندوق کا لائسنس دینے سے قبل اس کے ذاتی کوائف کی گہرائی کے ساتھ چھان بین کی جائے۔اور بندوق کا لائسنس حاصل کرنے کے موجودہ طریقہئ کار کو مزید سخت کیا جائے۔
ایس پی کو لکھے گئے اپنے مراسلے میں ڈی سی نے مشورہ دیا ہے کہ بندوق لائسنس کے لئے درخواست دینے والی کی ذاتی کیفیات، اس کے مزاج، گھریلو پس منظر، خاندانی حالات اور سماجی رویے کے بارے میں سختی اور گہرائی سے جانچ کی جائے۔اور اگرہتھیارکا لائسنس رکھنے والا کوئی بھی شخص سماج دشمن سرگرمی کا ارتکاب کرتا ہے تو پولیس کو ازخود اقدام کرتے ہوئے فوراً اس شخص کے ہتھیار رکھنے کا لائسنس رد کردینا چاہیے۔